بور ے والا، دیرینہ دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے باپ قتل، بیٹا شدید  زخمی 

  بور ے والا، دیرینہ دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے باپ قتل، بیٹا شدید  زخمی 

  

      بورے والا(نمائندہ خصوصی)دیرینہ دشمنی اور مقدمہ بازی کی رنجش پرمخالفین کی فائرنگ سے باپ قتل،بیٹا شدید زخمی،ملزمان فرار،پولیس نے مقتول کی نعش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کرکے کارروائی شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق بورے والا کے نواحی گاؤں 277/ ای بی کے رہائشی محمد اسلم پڈھیار اپنے بیٹے کے ہمراہ جارہا تھا کہ مخالفین عمران، لیاقت اور یوسف وغیرہ نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں محمد اسلم پڈھیار موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔ فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی اور موجود دیگر افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ تھانہ گگومنڈی پولیس نے مقتول کی نعش اور اسکے زخمی بیٹے کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کرکے کارروائی کا آغاز کردیا۔ مقتول کے خاندانی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملزمان نے اس سے قبل مقتول کے چچا کو بھی قتل کیا تھا اور کچھ عرصہ قبل ملزمان نے مقتول محمد اسلم کو اڈا مانا موڑ کے قریب فائرنگ کر کے زخمی کردیا تھا۔ ملزمان چندروز قبل جیل سے ضمانت پر رہا ہوکر آئے تھے۔

 باپ قتل،بیٹا زخمی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -