سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس 572.72پوائنٹس بڑھ گیا، ڈالر 50پیسے مہنگا 

سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس 572.72پوائنٹس بڑھ گیا، ڈالر 50پیسے مہنگا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس500پوائنٹس کے اضافے سے 43800پوائنٹ پر جا پہنچا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 97ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 75کھرب روپے سے تجاوز کر گیا،کاروباری تیزی کے سبب 71.18فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا،سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی ٹیلی کام،پیٹرولیم،فوڈز،آئل اینڈ گیس سیکٹرز سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں (بقیہ نمبر25صفحہ10پر)
 سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 43300،43400،43500،43600،43700اور43800پوائنٹس کی 6بالائی حدیں عبور کر نے میں کامیاب رہا۔منگل کو کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای 100انڈیکس میں 572.72پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس43280.77پوائنٹس سے بڑھ کر43853.49پوائنٹس ہو گیا اسی228.44پوائنٹس کے اضافے کے ایس ای30انڈیکس 16777.44پوائنٹس سے بڑھ کر17005.73پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 29620.88پوائنٹس سے بڑھ کر30010.45پوائنٹس ہو گیا۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 97ارب 55کروڑ63لاکھ 40ہزار56روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ74کھر ب18ارب46کروڑ21لاکھ84ہزار389روپے سے بڑھ کر75کھرب16ارب 1کروڑ85لاکھ24ہزار445روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو8ارب روپے مالیت کے22کروڑ93لاکھ78ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو6ارب روپے مالیت کے 17کروڑ69لاکھ13ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو مجموعی طور پر347کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے247کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،82میں کمی اور18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے ٹیلی کارڈ لمیٹڈ 2کروڑ70لاکھ،ٹی پی ایل پراپرٹیز 1کروڑ57لاکھ،ٹریٹ کارپوریشن 1کروڑ47لاکھ،حیسکول پیٹرول 1کروڑ13لاکھ اور یونٹی فوڈز لمیٹڈ 99لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھا? کے اعتبار سے یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت میں 449.99روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر19949.99روپے ہو گئی اسی طرح291.00روپے کے اضافے سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت بڑھ کر9800.00روپے ہو گئی جبکہ اللہ وسایا کے حصص کی قیمت میں 202.50روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر2497.50روپے ہو گئی اسی طرح49.99روپے کی کمی سے کولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت کم ہو کر2450.00روپے پرآ گئی۔انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 5پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید176.60روپے سے بڑھ کر176.85روپے اور قیمت فروخت176.80روپے سے بڑھ کر176.85روپے ہو گئی جبکہ50پیسے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 177.30روپے سے بڑھ کر177.70روپے اور قیمت فروخت177.70روپے سے بڑھ کر178.20روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 1روپے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید 197.50روپے سے بڑھ کر197.60روپے اور قیمت فروخت199.50روپے سے بڑھ کر199.60روپے ہو گئی تاہم30پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت235روپے سے گھٹ کر234.70روپے پرآ گئی۔عالمی مارکیٹ میں 1ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت1781ڈالر ہو گئی۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا350روپے مہنگا ہو کر1لاکھ24ہزار روپے جبکہ300روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ6ہزار310روپے کا ہو گیا۔