ایڈیشنل چیف سیکرٹری کا بہاولپور، سمہ سٹہ ریلوے سٹیشن کادورہ
بہاولپور(بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن(ر) ثاقب ظفر نے ریلوے سٹیشن بہاول پور اور ریلوے سٹیشن سمہ سٹہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے دونوں ریلوے سٹیشن کی صفائی ستھرائی اور فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر محکمہ ریلوے کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھا۔ انہوں نے کہا کہ بہاول پور سٹیشن سے (بقیہ نمبر26صفحہ10پر)
لال سہانرا تک سفاری ٹرین کے منصوبہ کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا تاکہ خطہ میں سیاحت کے فروغ میں اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سٹیشن پر صفائی ستھرائی کے معیار میں مزید بہتری لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سٹیشن کے نزدیک تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے۔ ایڈ یشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب ثاقب ظفر،پی اے ٹو کمشنر بہاولپوربلال بھٹی مرحوم کی تعزیت کے لیے ان کے گھر آئے اور بلال بھٹی کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا انہوں نے کہا کہ مرحوم بلال بھٹی انتہائی نیک سیرت دیانت دار محنتی شخص تھے جن کے حسن اخلاق کے افسران اور ملازمین گرویدہ تھے انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خانی کی اور کچھ دیر تک وہاں موجود رہے اس موقع پر بلال بھٹی کے صاحبزادے شارق بلال، بھائی اختر بھٹی اور دیگر بھی موجودتھے۔
ثاقب ظفر