ویکسی نیشن مہم کی مانیٹرنگ مزیدتیزکرنیکاحکم، ٹیمیں الرٹ

ویکسی نیشن مہم کی مانیٹرنگ مزیدتیزکرنیکاحکم، ٹیمیں الرٹ

  

 ملتان (  وقائع نگار،سٹی رپورٹر)ضلعی پولیس  نے کورونا ویکسی نیشن مہم کو تیز کرنے کے احکامات دے دیئے ہیں۔اور موٹر وے انٹر چینج اور عوامی مقامات پر (بقیہ نمبر30صفحہ10پر)

ویکسینیشن کیمپ لگانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ڈی سی ملتان عامر کریم خاں نے کہا کہ کورونا وائرس کی نئی لہر کے پیش نظر حکومت پنجاب نے ہر شہری کو ویکسین لگانے کیلئے گھر گھر مہم کا دوسرا مرحلہ شروع کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کورونا ویکسی نیشن مہم کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمر الزماں قیصرانی اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود سمیت سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب گورمانی بھی شریک ہوئے۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ زیادہ آبادی والی یونین کونسلز میں فیلڈ ٹیموں کی تعداد بڑھائی جائے گی تاکہ مہم کے اہداف حاصل کئے جاسکیں۔تعلیمی اداروں میں فیلڈ ٹیموں کو مقررہ عمر کے طلباکی ویکسین پر فوکس کرنے کے احکامات بھی دیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ریڈ مہم کے دوران فیلڈ ٹیموں کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب گورمانی نے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔دریں اثنائپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کورونا ویکسی نیشن مہم کو تیز کرنے کے احکامات دیتے ہوئے موٹر وے انٹر چینج اور عوامی مقامات پر ویکسینیشن کیمپ لگانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔عامر کریم خاں نے کہا کہ کورونا وائرس کی نئی لہر کے پیش نظر حکومت پنجاب نے ہر شہری کو ویکسین لگانے کیلئے گھر گھر مہم کا دوسرا مرحلہ شروع کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کورونا ویکسی نیشن مہم کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمر الزماں قیصرانی اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود سمیت سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب گورمانی بھی شریک ہوئے۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ زیادہ آبادی والی یونین کونسلز میں فیلڈ ٹیموں کی تعداد بڑھائی جائے گی تاکہ مہم کے اہداف حاصل کئے جاسکیں۔تعلیمی اداروں میں فیلڈ ٹیموں کو مقررہ عمر کے طلبائکی ویکسین پر فوکس کرنے کے احکامات بھی دیے گئے ہیں۔

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سیکریٹری ایری گیشن جنوبی پنجاب عامر خٹک کی زیر صدارت کویڈ 19ویکسی نیشن مہم RED(Reach every Door)فیز(بقیہ نمبر31صفحہ10پر)

 ٹو کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی راجن پور ڈاکٹر ملک محمد ریاض،فوکل پرسن برائے ریڈ کمپین ڈاکٹر علی ہاشم خان،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر ریاض احمد اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔سیکریٹری ایری گیشن جنوبی پنجاب عامر خٹک نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کویڈ 19ویکسی نیشن ریڈ کمپین فیز ٹو کے دوران کسی بھی قسم کا مسئلہ ہو تو فوری طور پر نوٹس میں لایا جائے۔ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے کہا خطاب کرتے ہوئے کہا کہ12سال سے زائد عمر کا کوئی بھی فرد ضلع راجن پور میں کورونا ویکسی نیشن سے محروم نہ رہے۔زندگی کی رونقیں بحال رکھنے کے لئے ویکسی نیشن ضروری ہے۔تمام مکاتب فکر کے لوگ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔سی ای او صحت ڈاکٹر ملک محمد ریاض اورفوکل پرسن برائے ریڈ کمپین ڈاکٹر علی ہاشم خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ روزانہ کا ٹارگٹ ترجیح بنیادوں پر مکمل کیا جا رہا ہے۔کورونا ویکسی نیشن فیز ٹو کا راجن پور کا ٹارگٹ 3لاکھ 96ہزار ہے جبکہ روزانہ کا ٹارگٹ 17ہزار 6سو 63ہے۔کورونا ویکسی نیشن فیز ٹو کی مہم 31دسمبر تک جاری رہے گی۔ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں اور بھر پور انداز سے کام کر رہی ہیں۔جن کی مانیٹرنگ کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔

ٹیمیں الرٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -