نشتر،کرونا شبہ میں چار مریض داخل  

نشتر،کرونا شبہ میں چار مریض داخل  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  ملتان،(  وقائع نگار)نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا کوئی  مریض جاں بحق نہیں (بقیہ نمبر33صفحہ10پر)
ہوا،اموات کی مجموعی  تعداد 928 ہے,  کورونا میں مبتلا کوئی مریض  زیر علاج نہیں ہے،  شبہ میں 04 مریض زیر علاج،  کورونا مریضوں کے لئے مختص 32 وینٹی لیٹرز   میں سے 28 وینٹی لیٹر خالی، شبہ میں داخل 30 مریضوں میں سے 14 مریضوں نے موذی وائرس کے خلاف ویکسی نیشن نہیں کروا رکھی تفصیل کے مطابق فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان ارشد  نے بتایا کہ  نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا،یوں یکم اپریل 2020  سے 07 دسمبر  2021 کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 928   ہے،جبکہ نشتر ہسپتال میں اس وقت کورونا میں مبتلا کوئی مریض زیر علاج نہیں ہے،جبکہ کورونا کے شبہ میں 04 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار  ہے،ادھر رواں سال نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں 8ہزار 556 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 2 ہزار 938 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،جبکہ کورونا مریضوں کے لئے  مختص  32 وینٹی لیٹرز میں سے 28 وینٹی لیٹر خالی ہیں،ادھر کورونا آئی سو لیشن بلاک میں بستروں کی تعداد 84 کر دی گئی  ہے، جن میں سے  54 خالی ہیں،جبکہ ترجمان نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان کے مطابق کورونا آئی سو لیشن وارڈ میں کورونا کے شبہ میں داخل  30 مریضوں میں سے 14 نے موذی وائرس کے خلاف ویکسین نہیں کروا رکھی ہے۔
کرونا