پرنسپل ہائی سکول گرفتار، حوالات بند، ڈی پی او کا نوٹس

پرنسپل ہائی سکول گرفتار، حوالات بند، ڈی پی او کا نوٹس

  

مظفرگڑھ (بیورو رپورٹ)تھانہ محمود کوٹ پولیس مظفرگڑھ کا کارنامہ، لڑائی جھگڑے کا شور سن کر گھر سے باہر نکل کر آنے والے پرنسپل ہائی سکول ترکش کالونی مظفرگڑھ رائے منظور احمد کو  گرفتار کر لیا، تعارف کرانے کے باوجود انسدادی کارروائی کی گئی 107, 151 ضابطہ فوجداری کر کے حوالات میں بند کر دیا، اساتذہ تنظیم اور ڈسٹرکٹ ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن پولیس گردی پر سراپا احتجاج، محمود کوٹ پولیس نے پرنسپل رائے منظور احمد کو ایک شخص منظور جھلا کے ہمراہ حوالات میں (بقیہ نمبر37صفحہ10پر)

 بند کردیا، جس نے پرنسپل کے بیٹے کو اپنی اراضی فروخت کی اور انتقال کرا دی، بعد ازاں گزشتہ روز اس پر مبینہ قبضہ کرنے پہنچ گیا، اسے منع کیاگیا تو وہ لڑنے لگا، جس پر ون فائیو کال کی گئی، پولیس نے پرنسپل کے بیٹے کی بجائے ان کو گرفتار کر لیا جب وہ شور سن کر گھر سے باہر نکلے، پرنسپل سکول کو علاقہ مجسٹریٹ نے ضمانت پر رہا کر دیا، جبکہ اساتذہ کے احتجاج پر ڈی پی او مظفرگڑھ نے اس کا نوٹس لے لیا ہے، ترجمان پولیس کے مطابق تمام پولیس افسران کو اساتذہ کے احترام کے حوالے سے خصوصی مراسلہ بھجوایا جائے گا۔

حوالات بند

مزید :

ملتان صفحہ آخر -