وہاڑی، بس میں جھگڑا،فائرنگ،3طالب علم شدید زخمی
وہاڑی (بیورورپورٹ، نمائندہ خصوصی)بس میں سوار سکول جانے والے طلباء میں ملتان روڈ پر تصادم، فائرنگ اور خنجر کے وار سے 3 طالب علم شدید زخمی ہوگئے ریسکیو ذرائع کے مطابق پیرمراد ملتان روڈ غلہ گودام کے پاس چلتی بس میں سکول جاتے ہوئے 2 سٹوڈنٹ گروپس کا جھگڑا ہو گیا خنجر کے وار اور فائرنگ سے 3 طالبعلم سکول کی بجائے ہسپتال پہنچ گئے ٹھینگی 178 چک کے 21سالہ عادل ولد صفدر کے دائیں ٹانگ میں فائر اور سر میں خنجر کا کٹ لگا اسکے (بقیہ نمبر38صفحہ10پر)
چھوٹے بھائی ابرار کی بائیں ٹانگ میں فائر اور دائیں میں خنجر لگے۔ جبکہ ٹھینگی اڈے کے رہائشی شاہ محمد کا بیٹا سر پر خنجر کے وار سے زخمی ہو گیا جبکہ ریسکیو 1122موقعہ پر پہنچی اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال وہاڑی منتقل کردیا پولیس نے قانونی کاروائی شروع کردی
طالب علم زخمی