بھونگ سے دوافراد اغواء، پولیس آپریشن، مغوی بازیاب

بھونگ سے دوافراد اغواء، پولیس آپریشن، مغوی بازیاب

  

 رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان) بھونگ کے علاقہ سے دوافراد سکندر دشتی اور ارشد دشتی کو مبینہ طور پر ڈاکو دن کے وقت اغوا کر کے لے گئے جس کی خبر ملتے ہی تھانہ بھونگ کے ایس ایچ او الیاس گورائیہ نے شہر کے داخلے وخارجی راستوں پر پولیس کی ناکہ بندی کروادی رات کو ایس ایچ او بھونگ کو خفیہ اطلاع ملی کی ڈاکو اغوا شدہ افراد کو کسی دوسرے علاقے میں (بقیہ نمبر39صفحہ10پر)

لیجارہے ہیں پولیس چونکہ ناکہ بندی پوائنٹس پر تھی تو ایس ایچ او بھونگ فوری رسپانس دیتے ہوئے علاقے کا سرچ آپریشن شروع کردیاپولیس کو آتا دیکھ کر ڈاکو حواس باختہ ہوگئے اور پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی جس پر جوابی کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے فائرنگ شروع کی تو ڈاکو کماد کی فصل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس دونوں مغوی سکندر دشتی اور ارشد دشتی کو بازیاب کروانے میں کامیاب ہوگئی جس کو اہل علاقہ نے خوب سراہا۔ ڈی پی او رحیم یارخان ایس پی رحیم یار خان اور اے ایس پی سرکل بھونگ سلیم شاہ نے ہمت اور جوں مردی کا مظاہرہ کرنے پر ایس ایچ او بھونگ الیاس گوارئیہ اور اس کی ٹیم کو شاباش دی۔

بازیاب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -