میٹرک سپیشل امتحان 11دسمبر سے شروع، انتظامات بھی مکمل

 میٹرک سپیشل امتحان 11دسمبر سے شروع، انتظامات بھی مکمل

  

 بہاولپور(بیورورپورٹ) تعلیمی بورڈ بہاول پور کے  زیر اہتمام اسپیشل امتحان میڑک 2021 مورخہ 11دسمبر بروز ہفتہ سے شروع ہوگا جس کے لیے رول نمبر سلپس جاری کر دی گئیں ہیں۔ اس ضمن میں تفصیلات بتاتے ہوئے (بقیہ نمبر42صفحہ10پر)

کنٹرولر امتحانات نے میڈیا کو بتایا کہ امتحان میں شامل ہونے والے ریگولر امیدواران اپنی رول نمبر سلپس متعلقہ تعلیی ادارہ کے آن لائن پورٹل سے حاصل کریں جبکہ پرائیویٹ امیدواران کی رول نمبر سلپس ان کیمہیا کردہ ایڈریس پر بذریعہ رجسٹرڈ ڈاک ارسال کر دی گئی ہیں۔ اگر کسی امیدوار کو 08دستمبر تک رول نمبر سلپس موصول نہ ہو تووہ اسسٹنٹ کنڑولر میڑک کے فون نمبر                  062-9255255 پر رابطہ کرے یا بورڈ کی ویب سائٹ سے ڈاون کریں۔ تاہم ایسے امیدواران جن کے ذمہ امتحانی فیس یا دیگر تکمیلات باقی ہیں ان کی رول نمبر سلپس روک لی گئی ہیں اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ بورڈ آفس میڑک برانچ سے رابطہ کریں اور اعتراض رفع کرواکر اپنی رول نمبر سلپ حاصل کرلیں۔

میٹرک امتحان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -