ملتان، رواں سال 4لاکھ92ہزار چالان

ملتان، رواں سال 4لاکھ92ہزار چالان

  

  ملتان (  وقائع نگار)ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے رواں سال میں مجموعی طور پر چار لاکھ 92 ہزار 434 چالان کیئے ہیں۔اور جرمانوں کی مد 14 کروڑ 59 لاکھ(بقیہ نمبر45صفحہ10پر)

 روپے وصول کیئے ہیں۔اور اسی دوران 55 ہزار 89 مختلف قسم کی گاڑیوں کو خلاف ورزی پر تھانے میں بند کیا ہے۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 39  ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کیئے ہیں۔جبکہ ہیوی ٹرانسپورٹ کے خلاف کارروائی کرکے ان کے 20 روٹ پرمٹ کینسل کیئے ہیں۔جبکہ ٹریفک حادثات میں غفلت برتنے پر ڈرائیوروں کے خلاف 71 مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔اسی طرح ون ویلنگ کی خلاف ورزی کرنے پر 237 مقدمات درج کیئے ہیں۔اور گرفتاری کیں۔چھ ہزار ستر کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی کی۔اور چھ ہزار 442 تیز رفتاری کے خلاف کارروائی کی گئی ہے

چالان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -