نشترہسپتال، ڈینگی سے متاثرہ 6مریض زیر علاج،صورتحال مزید بہتر

نشترہسپتال، ڈینگی سے متاثرہ 6مریض زیر علاج،صورتحال مزید بہتر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  ملتان، رحیم یار خان  ( وقائع نگار،،بیورو رپورٹ)نشتر ہسپتال ملتان  میں زیر علاج 01 مریض میں ڈینگی کی تصدیق، آئی سولیشن وارڈ میں زیر علاج ڈینگی میں مبتلا مریضوں کی تعداد 06 ہے تفصیل کے مطابق نشتر (بقیہ نمبر47صفحہ10پر)
ہسپتال ملتان کے آئی سو لیشن وارڈ میں  ملتان کے 06 مریض زیر علاج ہیں،اس حوالے سے فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے شبہ میں کوئی مریض رپورٹ نہیں ہوا ہے جبکہ ڈینگی آئی سو لیشن وارڈ میں بستروں کی تعداد 70 جبکہ آئی سی یو میں بستروں کی تعداد 04 ہے، جہاں اس وقت 06مریض زیر علاج ہیں۔۔خانپور کا رہائشی 15 سالہ زوہیب کو ڈینگی وائرس میں مبتلا ہونے پر ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا تصدیق ہونے پر ہسپتال انتظامیہ نے ڈینگی وارڈ منتقل کر دیا۔
ڈینگی