سرکاری ہسپتال کی چوری شدہ ادویات برآمد، ملزم گرفتار

سرکاری ہسپتال کی چوری شدہ ادویات برآمد، ملزم گرفتار

  

کچاکھوہ (نمائندہ پاکستان)کچاکھوہ سرکاری ہسپتال کی چوری شدہ ادویات برآمد کرلی گئیں تفصیلات کے مطابق   محکمہ صحت کے حکام کو اطلاع ملی کہ کچاکھوہ کے سرکاری ہسپتال کی ناقابل فروخت  ادویات چوری کر کے مبینہ ملی بھگت سے لیبل کی تبدیلی کے بعد عام مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت کی جاتی تھی جنہیں سپیشل برانچ کی نشان دہی پر گزشتہ روزسرکاری(بقیہ نمبر31صفحہ7پر)

 ہسپتال سے چوری کرکے ادویات لے جانے والا شخص کو  مقامی پولیس نے روکا تو اس کے قبضہ سے چوری شدہ ادویات برآمد ہو ئی گرفتار شخص نے اپنا نام قیصر عرف سنی ولد منظور حسین بتایا مزید انکشاف ہوا ہے کہ مزکورہ شخص عرصہ دراز سے ہسپتال عملہ کی ملی بھگت سے ادوایات چوری کرکے اپنے کلینک 3نوآر شیخانوالہ فروخت کرتا ہے جس پر محکمہ صحت کے افسران کی مدعیت میں ن ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ادویات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -