ملتان، شوہر نے بیوی مارڈالی، ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار

ملتان، شوہر نے بیوی مارڈالی، ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار

  

 ملتان (  وقائع نگار)  تھانہ قطب پورکے علاقے میں شوہرنے تیزدھارآلہ سے وارکرکے خاتون کوموت کے گھاٹ اتاردیا،پولیس نے ملزم کوگرفتارکرکے کارروائی شروع کردی۔تفصیل کے مطابق بستی ڈھورے والاکارہائشی غلام یسین نے پولیس کو15پراطلاع دی کہ میرابہنوئی غلام حسین مجھے قتل کرناچارہاہے اطلاع پاکر پولیس موقع پر پہنچی تودیکھاکہ گھرکے صحن میں اللہ رکھی نامی خاتون کی نعش پڑی ہے جس کوقبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے نشترہسپتال کے سردخانے(بقیہ نمبر32صفحہ7پر)

 منتقل کردی،پولیس کے مطابق اللہ رکھی کو اس کے شوہر ملزم غلام حسین کئی کے وارکرکے قتل کیاجوکام کاج نہ کرتاتھااورآئیروز اپنی اہلیہ سے رقم کاتقاضہ کرتاتھا،اللہ رکھی کی جانب سے پیسے نہ دینے پرملزم طیش میں آکراپنی بیوی پروار کیئے جوموقع پر ہی دم توڑگئی تاہم ملزم کوگرفتارکرکے آلہ قتل برآمد کرلیااورکارروائی شروع کردی ہے۔

قتل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -