خواجہ حافظ جمال اللہ ملتانی کاسالانہ عرس آج سے شروع

خواجہ حافظ جمال اللہ ملتانی کاسالانہ عرس آج سے شروع

  

  ملتان ( سٹی رپورٹر)برصغیر پاک وہند کے ممتاز روحانی پیشوا سلسلہ چشتیہ کے عظیم صوفی بزرگ حضرت خواجہ حافظ جمال اللہ ملتانی چشتی نظامی کا 217ویں سہ روزہ (بقیہ نمبر48صفحہ10پر)

سالانہ عرس مبارک مورخہ 8-9-10دسمبر مطابق 3.4.5جمادی الاول بروز بدھ جمعرات جمعہ بمقام دربار حضرت خواجہ حافظ جمال اللہ ملتانی حافظ جمال روڈ بیرون دولت گیٹ ملتان میں منعقد ہو رہا ہے پہلے روز صبح 10بجے پروگرام کا آغاز ہو گا ممتاز علمائکرام نعت خواناں اور قوال حضرات عارفانہ کلام پیش کریں گے درگاہ کے سجادہ نشین مخدوم شہباز حسین جمالی سہ روز ہ عرس کی تقریبات کی صدارت جبکہ پیران مہار شریف مشائخ تونسہ شریف، خیر پور شریف، خان پور شریف شریک ہوں گے درگاہ کے خطیب ممتاز عالم دین علامہ صاحبزادہ حفیظ اللہ شاہ مہروی کا خصوصی خطاب ہو گا ایک بجے ختم شریف اور دعا ہوگی۔

عرس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -