ڈکیتی واردات کے دوران قتل  پولیس آپریشن،تین ملزم گرفتار

 ڈکیتی واردات کے دوران قتل  پولیس آپریشن،تین ملزم گرفتار

  

  ملتان (  وقائع نگار)پولیس تھانہ پرانی کوتوالی نے ڈکیتی کے دوران ہونے والے اندھے قتل کا سراغ لگا کر تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے تفصیل کے مطابق دو ماہ قبل   تھانہ (بقیہ نمبر50صفحہ10پر)

پرانی کوتوالی کے علاقے میں ڈکیتی کی واردات کیدوران مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کرکے کاشف اقبال کو قتل کر دیا تھا تفصیل کے مطابق کاشف اقبال  کو 28 ستمبر کو چار مسلح ملزمان نے لوٹنے کی کوشش کی جس پر کاشف نے مزاحمت شروع کر دی مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی جس سے کاشف جاں بحق ہوگیا تھا ایس ڈی پی او گلگشت ہمایوں افتخار کی سربراہی میں ایس ایچ او پرانی کوتوالی محمد ندیم صفدر نے سب انسپکٹر محمد قسور بھٹی اور اپنی دیگر ٹیم کے ہمراہ شب و روز اور محنت سے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ کو ٹریس کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیاگرفتار ملزمان میں ذکا الرحمن، زوہیب اور فیصل شامل ہیں ملزمان سے واردات کے دوران چھینا گیا موبائل معہ 1500 روپے نقدی اور آلہ قتل 02 پسٹل 30 بور برآمد کر لیے ملزم کو شناخت پریڈ اور تفتیش مکمل کرنے کے بعد جوڈیشل حوالات بھجوا دیا گیا

واردات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -