پنجند کینال سے ریت نکالنے کا سلسلہ تیز، پشتے کمزورہونے کا خدشہ

پنجند کینال سے ریت نکالنے کا سلسلہ تیز، پشتے کمزورہونے کا خدشہ

  

 ترنڈہ محمد پناہ (نمائندہ پاکستان)جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی نہر پنجند مین کینال سے ٹرالی مالکان کی طرف ریت نکالنے کا سلسلہ تیز ہوگیا جس سے پشتے کمزور ھونے(بقیہ نمبر52صفحہ10پر)

 کا خدشہ ہے۔تفصیل کے مطابق جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی نہر پنجند مین کینال کے ٹھل حمزہ سیکشن سے ریت نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔ٹرالی مالکان نے ریمپ بنالیئے جس سے نہ صرف پشتے کمزور ھونے کا خدشہ ھے۔واضح رہے تقریبا ڈیڑھ ماہ قبل پشتے کمزور ھونے سے نہر میں شگاف کی صورتحال پیدا ہوگئی تھی۔جب اس سلسلہ میں ایس ڈی او انہار عبیداللہ چیمہ سے موقف لینے کیلئے ان سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ سرکاری گاڑی خراب ھے جس کیوجہ سے اس ایریا کا وزٹ نہیں کرسکتا۔

پشتے کمزور

مزید :

ملتان صفحہ آخر -