رکشہ یونین کا محکمہ واسا کیخلا ف مظاہرہ

 رکشہ یونین کا محکمہ واسا کیخلا ف مظاہرہ

  

  ملتان ( سٹی رپورٹر)انجمن تاجران رکشہ یونین پرانا خانیوال روڈ کے زیرا ہتمام محکمہ واسا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور اس موقع پر رکشے کھڑے کرکے ایک (بقیہ نمبر54صفحہ10پر)

گھنٹہ تک روڈ بلاک کیا گیا احتجاجی مظاہرے کے باعث ایم ڈی واسا اور پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے مسائل کے حل کی یقین دہانی پر مظاہرین نے مظاہرہ ختم کردیا جبکہ احتجاجی مظاہرے کی قیادت انجمن تاجران رکشہ یونین پرانا خانیوال روڈ کے صدر شمشاد قریشی، جنرل سیکریٹری غلام غوث قریشی نے کی مظاہرے میں محمد عباس، حاجی شوکت، رانانانوں، محمد اشفاق، محمد رحمت، سرفراز علی، محمد عمیر،محمد کاشف ودیگر نے شرکت کی اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صدر شمشاد قریشی، جنرل سیکریٹری غلام غوث قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عرصہ دو سالوں سے جانوروں کے چمڑے کی خرید و فروخت کرنے والوں کے باعث آئے روز سیوریج لائن بند رہتی ہے جس کی وجہ سے کھڑے گندے پانی کی وجہ سے ان کے کاروبار تباہ ہو کر رہ گئے ہیں۔

رکشہ یونین

مزید :

ملتان صفحہ آخر -