عوام کو ریلیف فراہمی حکومت کا بڑامشن، چوہدری شفیق

عوام کو ریلیف فراہمی حکومت کا بڑامشن، چوہدری شفیق

  

رحیم یار خان (بیورو رپورٹ)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے عشر وزکو چوہدری محمد شفیق نے وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری نعیم شفیق کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر نعمان یوسف سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے چوہدری محمد شفیق نے کہاکہ عوام کو بہتر (بقیہ نمبر39صفحہ7پر)

سروس ڈیلیوری فراہم کی جائے اور ترقیاتی منصوبوں کی کڑی نگرانی یقینی بنائیں تاکہ عوامی مفادعامہ کے منصوبے تادیر اور پائیدار ثابت ہوں، انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مثبت پالیسیوں پر عمل پیرا ہے عوام کی خدمت کا مشن جاری رہے گا، انہوں نے کہاکہ حکومت صوبہ کو مثالی بنانے کے لیے عملی اقدامات اٹھارہی ہے جس کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلیے انتظامیہ کردار ادا کرے، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نعمان یوسف نے کہاکہ عوام کو درپیش مسائل سے نجات دلانے کے لیے عملی طور پر کوشاں ہیں اور حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جارہاہے، ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کروائیں گے تاکہ مثبت نتائج برآمد ہوں۔

چوہدری شفیق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -