مخالفین کی فائرنگ سے شہری قتل، حادثے، طالبعلم سمیت چھ جاں بحق 

مخالفین کی فائرنگ سے شہری قتل، حادثے، طالبعلم سمیت چھ جاں بحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرگڑھ،گگومنڈی،بوریوالا،چوک سرورشہید، کچا کھوہ،ڈیرہ،دائرہ دین پناہ،رحیم یارخان(سٹی رپورٹر،بیورو رپورٹ،نامہ نگار،تحصیل رپورٹر،سپیشل رپورٹر،نمائندہ پاکستان)تونسہ موڑ پرمسافر بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوارطالب علم جاں بحق ہوگیا، پولیس زرائع کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں تھانہ دائرہ دین پناہ کی حدود میں تونسہ موڑ کے مقام پر ایک تیزرفتار مسافر بس نے موٹرسائیکل پر اسکول(بقیہ نمبر44صفحہ7پر)
 جاتے ہوئے طالبعلموں کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں مظہر نامی طالب علم موقع پر جاں بحق اور اس کا ساتھی طالبعلم شدید زخمی ہو گیا ہے جسے آر ایچ سی ہسپتال دائرہ دین پناہ منتقل کر دیا گیا ہے،پولیس تھانہ دائرہ دین پناہ نے موقع پر پہنچ کر ضابطے کی کاروائی شروع کر دی ہے،حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا ہیچک نمبر277۔ای بی کا رہائشی محمد اسلم اور اس کا بیٹا قربان موٹر سائیکل پر سوار جا رہے تھے جب وہ چک نمبر275۔ای بی کے قریب سے گزرنے لگے تو مکئی کی فصل سے نکل کر ان کے مخالفین محمد یوسف،اللہ دتہ پڈھیار ساکنان 277۔ای بی اور محمد احمد وٹو سکنہ251۔ای بی نے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کی زد میں آ کر محمد اسلم موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جب کہ اس کا بیٹا قربان علی زخمی ہو گیا بتایا گیا ہے کہ فریقین میں دیرینہ دشمنی چلی آ رہی ہے وقوعہ کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لے لیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔تیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار چچا بھتیجا جاں بحق ہوگئے، تونسہ موڑ کے رہائشی محمد ابراہیم کھوکھر اپنے بھتیجے مظہر اقبال کھوکھر اور رشتہ دار محمد عاطف کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوار سبزی منڈی کوٹ ادو جا رہے تھے کہ تونسہ موڑ کے قریب سامنے سے آنے والی کھتران کمپنی کی بس نمبر 157 بی ایس پی نے زوردار ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار پختہ سڑک پر گر گئے جس کے نتیجہ میں ابراہیم کھوکھر اور اس کا بھتیجا مظہراقبال جاں بحق ہوگئے جبکہ محمد عاطف شدید زخمی ہوگیا جسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو لایا گیا، تاہم تشویشناک حالت کے باعث نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا، پولیس صدر کوٹ ادو نے بس کو قبضہ میں لے کر جاں بحق ہونے والے مظہر اقبال کے والد محمد اکرم کھوکھرکی مدعیت میں نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔لیہ روڑ چوک سرور شہید سے رنگ پور جانے والے ڈمپر ٹرالر نے تیز رفتاری سے مرکزی چوک سے موڑ کاٹتے ہوئے موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور محمد ارشد ولد ہاشم خان گاڈی شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک سرور شہید منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ سرور شہید نے موقع پر پہنچ کر ڈمپر کو قبضہ میں لے لیا ہے جبکہ عوام نے بھاگتے ڈرائیور کو پکڑ کر بھی پولیس کے حوالے کر دیا پولیس تھانہ سرور شہید نے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے محمد ارشد کا تعلق چکنمبر 520 ٹی ڈی اے سے ہے۔کھوہ کے علاقہ 19نوآرکی رہائشی پینتیس سالہ فرزانہ بی بی زوجہ غلام شبیر بلوچ نے حالات سے دلبرداشتہ ہو کر کالا پتھر پی لیا جس کی حالت غیر ہونے پر سول ہسپتال کچاکھوہ لایا گیا خاتون کی حالت غیر ہونے پرڈی ایچ کیو خانیوال ریفر کر دیا گیا جو کہ زندگی موت کی بازی ہارگئی مقامی پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔وہوا کے محلہ سنیاسی کے رہائشی 22 سالہ نوجوان اویس قرنی عرف ویشو کھتران کی اپنے محلہ ہی میں سولر آٹا چکی کی دکان ہے وقوعہ کے وقت متوفی نے چکی چلانے کے لیے مشین کا بٹن آن کیا تو اس کے کندھے پر رکھی ہوئی چادر چکی مشین کے بیلٹ میں پھنس گء اور اس کی گردن کے گرد لپٹ گئی جس سے چادر کا پھندا لگ جانے سے نوجوان دم گھٹنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا تین روز قبل ہی متوفی کا سگا چچا وفات پاگیا تھا جس کے سوگ میں تین دن دکان بند رکھنے کے بعد متوفی نے آج پہلے ہی دکان کھولی تھی کہ خود اس المناک وقوعہ کا شکار ہو کر راہ عدم سدھار گیا۔دریں اثناء تیز رفتار ٹرک بے قابو ہوکر رکشہ پر چڑھ گیا خاتون جاں بحقتین خواتین سمیت چار افراد شدید زخمی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو تحویل میں لیکر ریسکیو عملہ کی مدد سے ہسپتال منتقل کردیا نامعلوم ڈرائیور فرار پولیس نے اے ایس آئی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ شب 8 بجے کے قریب م مبارک روڈ چوک سریلی سے قریبی رشتہ داروں کو ملنے کے بعد صائمہ شیر زمان محمودہ خانم مریم بی بی ماریہ شیر زمان اور ارشاد احمد رکشہ پر سوار ہوکر گھر واپس ارہے تھے کہ م مبارک روڈ پر تیز رفتار ٹرک نمبریTKE-370 جسے نامعلوم ڈرائیور غفلت اور لاپرواہی سے چلارہاتھانے پیچھے سے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں رکشہ الٹ گیا اور ٹرک نے صائمہ بی بی کو کچل ڈالا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ دیگر سوار محمودہ خانم مریم بی بی ماریہ شیر زمان اور رکشہ ڈرائیور ارشاد احمد شدید زخمی ہوگئے نامعلوم ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ اطلاع پاکر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو تحویل میں لیکر ریسکیو عملہ کی مدد سے ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر آصف ندیم کی مدعیت میں مقدمہ نمبری 670/21 بجرم 322-279 ت پ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
حادثے