اسلام آباد میں نیم پاگل شخص  کھمبے پر چڑھ گیا، سکیورٹی اہلکاروں  کی دوڑیں لگو ا دیں 

   اسلام آباد میں نیم پاگل شخص  کھمبے پر چڑھ گیا، سکیورٹی اہلکاروں  کی ...

  

 اسلام آباد(آن لائن)وفاقی دارلحکومت میں ایک بار نیم پاگل شخص نے بجلی کے کھمبہ پر چڑھ کرقانون نافذ کرنے والے اداروں کی دوڑیں لگوا دیں،ایک گھنٹہ کی محنت کے بعد اتار لیا گیا،گزشتہ روز منگل کو راول ڈیم چوک کے قریب ہائی وولٹیج کھمبے پر ایک نیم پاگل شخص چڑھ گیا اور اونچی آواز میں نعرے لگانا شروع کر دیئے،اس موقع پر ون کلب روڈ پر روٹ بھی لگنے والا تھا تاہم ایسے واقعہ پر قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری حرکت میں آ گئے اور فوری طور پر پولیس اور بجلی کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور نیم پاگل کو نیچے اتارے میں کامیاب ہو گئے۔

 نیم پاگل شخص 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -