شاہد خاقان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت 14دسمبر تک ملتوی

    شاہد خاقان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت 14دسمبر تک ملتوی

  

 اسلام آ باد (آئی این پی) احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی وغیرہ کے خلاف ایل این جی ریفرنس میں نیب پراسیکیوٹر کی عدم موجودگی کے باعث سماعت14 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔ منگل کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ایل این جی ریفرنس پر سماعت کی، شاہد خاقان عباسی اور عامر نسیم کے علاوہ دیگرعدالت پیش ہوئے، وکیل صفائی نے کہاکہ عامر نسیم لاہور جیل سے پولیس وین میں گزشتہ روز لایا گیا،عامر نسیم نے کہاکہ میں دل کے عاضہ میں مبتلا ہوں،میرا کردار اور میرا ماضی سب کے سامنے ہے، معاون وکیل نے کہاکہ عامر نسیم کے خلاف ایف آئی اے لاہور میں کیس ہے استثنیٰ دیا جائے،عدالت نے عامر نسیم کو حاضری سے استثنیٰ دیتے ہوئے سماعت 14دسمبر تک ملتوی کر دی۔

 ایل این جی ریفرنس

مزید :

پشاورصفحہ آخر -