سوات اور گردونواح میں 4.4   شدت زلزلے کے جھٹکے 

سوات اور گردونواح میں 4.4   شدت زلزلے کے جھٹکے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 سوات(آئی این پی) ملک کے بالائی علاقے سوات اور گردونواح میں 4.4   شدت  زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق منگل کی  علی الصبح سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت4.4 ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی145 کلومیٹر جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ چار اعشاریہ چار شدت کا زلزلے کے باعث عوام میں شدید خوف وہراس پھیلا اور لوگ کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے، فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
 زلزلہ