پی ڈی ایم کی آڑ میں نواز لیگ ڈیل میں مصروف،حافظ حسین احمد

پی ڈی ایم کی آڑ میں نواز لیگ ڈیل میں مصروف،حافظ حسین احمد

  

 کوئٹہ/کراچی(آئی این پی) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا ہر سربراہی اجلاس عمران خان نیازی کی دم توڑتی حکومت کے لئے آکسیجن کا سلنڈر ثابت ہو رہاہے وہ اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں سے اپوزیشن عمران خان نیازی کی دھاندلی زدہ حکومت کو گرانے کیلئے ”رینٹل مارچ“ سے لیکر اب مجوزہ ”مہنگائی مارچ“تک پی ڈی ایم کے کسی اجلاس میں نہ کوئی موثر فیصلہ ہو ااور جو فیصلے ہو ئے بھی ان پر بھی عملدرآمد نہ ہوسکاہم شروع سے کہہ رہے تھے کہ نواز لیگ کرپشن کے حوالے سے اپنے مقدمات اور معاملات کے لیے درپردہ مفاہمت اور ڈیل میں مصروف و مشغول ہے جبکہ پی ڈی ایم کو رینٹل احتجاج اور اداروں پر دباؤ کیلئے استعمال کررہے ہیں مسلم لیگ ن نہ استعفے دے گی اور نہ کسی لانگ مارچ یا شارٹ مارچ اور نہ کسی احتجاجی پروگرام میں عملاً شریک ہو گی۔ حافظ حسین احمد نے کہا یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف پی ڈی ایم کے کسی بھی سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کرتے تاکہ کوئی مذاحمتی احتجاجی پروگرام طے نہ ہوسکے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا مولانا فضل الرحمن نے نوازشریف کی خوشنودی کے لیے جے یو آئی ف کو دلدل میں ڈال دیا ہے۔ 

حافظ حسین احمد

مزید :

پشاورصفحہ آخر -