بلدیاتی الیکشن میں اپوزیشن کی فرسودہ سیاست ختم کردینگے،پرویزخٹک

  بلدیاتی الیکشن میں اپوزیشن کی فرسودہ سیاست ختم کردینگے،پرویزخٹک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ (این این آئی)وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہاہے کہ سیالکو ٹ واقعہ میں سری لنکن شہری کی ہلاکت کی پرزور مذمت کرتا ہوں میڈیا نے سیالکوٹ واقعہ سے متعلق میرے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا، اگر میرا پورا بیان نشر کیا ہوتا تو سب کچھ واضح ہوجاتا، لیکن میڈیا نے تصویر کا ایک رخ پیش کیا جبکہ میرے بیان کی مکمل عکاسی نہیں کی گئی کہ میرے کہنے کا مقصد کیا تھا اوپر سے اپوزیشن میرے بیان پر پوائنٹ سکورننگ کررہی ہے جو بہت افسوسناک ہے، خیبر پختون خواہ سمیت نوشہرہ 19دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کلین سویپ کرکے اپوزیشن جماعتوں کی فرسودہ سیاست کو ختم کریگی۔وہ اپنی رہائش گاہ نوشہرہ میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ 
پرویز خٹک