ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی مطالبات منظور نہ ہونے پر ملک گیر احتجاج کی دھمکی 

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی مطالبات منظور نہ ہونے پر ملک گیر احتجاج کی دھمکی 

  

         کوئٹہ(آئی این پی) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبات تسلیم نہ ہونیکی صورت میں ملک گیر احتجاج اور دھرنوں کی دھمکی دیدی جب کہ پیرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن اور ینگ نرسز ایسوسی ایشن نے بھی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی حمایت کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان، پیرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن اور ینگ نرسز ایسوسی ایشن بلوچستان کی جنرل باڈی کا اجلاس سول ہسپتال کے پی جی ایم آئی ہال میں ہوا جس میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب اور دیگر صوبوں سے آئے ینگ ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان ڈاکٹر حفیظ مندوخیل نے کہا کہ ہم ایک جمہوری انداز میں اپنی تحریک چلا رہے ہیں، ہمیں اشتعال پر مجبور نہ کریں، ایسا کیا گیا تو ملک گیر احتجاج اور دھرنوں کی طرف جائیں گے۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر مدثر نواز نے کہا کہ پنجاب نے وائی ڈی اے بلوچستان کی حمایت میں جزوی اوپی ڈی بند رکھی ہے، وائی ڈی اے بلوچستان کے مطالبات جائز ہیں تو پھر تسلیم کیوں نہیں کیے جارہے۔ آل پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن کے صدر فضل کاکڑ نے کہا کہ پیرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن ینگ ڈاکٹرز کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہے گی، مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو پورے ملک میں روٹین ویکسی نیشن اور کورونا ویکسی نیشن روک دی جائے گی۔

وائی ڈی اے 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -