محکمہ موسمیات کی 15 دسمبر کے بعد بارشوں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کی 15 دسمبر کے بعد بارشوں کی پیش گوئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (آن لائن) محکمہ موسمیات نے رواں ماہ 15 دسمبر کے بعد لاہور سمیت پنجاب کے دیگر مختلف اضلاع میں بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے 15 دسمبر کے بعد ہونے والی بارشوں سے نہ صرف درجہ حرارت میں کمی واقعہ ہوئی بلکہ سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہونے کا امکان تاہم 15 دسمبر تک شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سیننٹی گریڈ رہ سکتا ہے رات کے اوقات کار میں درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا تھا کہ گزشتہ روز لاہور شہر بدستور فضائی آلودگی کی لپیٹ میں رہا جس کے نتیجے میں شہر کا ائیرکوالٹی انڈیکس کی شرح 365 ریکارڈ کی گئی۔ 
محکمہ موسمیات

مزید :

صفحہ اول -