کولمبو ایئرپورٹ پر روکے گئے محمد عامر کو آئسو لیشن سے باہر نکلنے کی اجازت، اپنا اگلا لائحہ عمل بھی بتا دیا

کولمبو ایئرپورٹ پر روکے گئے محمد عامر کو آئسو لیشن سے باہر نکلنے کی اجازت، ...
کولمبو ایئرپورٹ پر روکے گئے محمد عامر کو آئسو لیشن سے باہر نکلنے کی اجازت، اپنا اگلا لائحہ عمل بھی بتا دیا

  

کولمبو (ویب ڈیسک)  سری لنکن پریمیئر لیگ کے لیے کولمبو ایئرپورٹ پر روکے جانے والے موجود محمد عامر کو روم آئسولیشن سے باہر نکلنے کی اجازت مل گئی، انہوں نے کہا کہ آج ٹیم کے ساتھ سٹیڈیم جاؤں گا، گال گلیڈی ایٹر کی جانب سے میچ میں شرکت کا فیصلہ گراؤنڈ جاکر کروں گا، شاید اگلا میچ ہی کھیلوں۔

نجی ٹی وی  چینل سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر نے بتایا کہ سری لنکن کوویڈ پروٹوکولز کے تحت ائیرپورٹ پر کوویڈ ٹیسٹ میں جس مسافر کا سی ٹی لیول 30 سے کم ہو اسے 48 گھنٹوں کے لیے روم آئولیشن میں بھیج دیا جاتا ہے، ابوظہبی میں میچ کھیلنے کے فوری بعد ٹریول کرنے کی وجہ سے سو نہیں سکا تھا جس کی وجہ سے تھکاوٹ کے سبب سی ٹی لیول کم ہوا، دو دن  ٹیسٹ کے بعد اب سی ٹی لیول 20 سے 30 پلس ہونے پر مجھے ٹیم  کو جوائن کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ نومبر کے دوسرے ہفتے کوویڈ ٹیسٹ پازٹیو آنے کے بعد محمد عامر نے دس روز کا قرنطینہ کرنے کے بعد ٹی ٹین لیگ میں شرکت کی تھی۔

مزید :

کھیل -