سانحہ سیالکوٹ، ورکرز کو اکسانے والے ملزم کا پتا چل گیا

سانحہ سیالکوٹ، ورکرز کو اکسانے والے ملزم کا پتا چل گیا
سانحہ سیالکوٹ، ورکرز کو اکسانے والے ملزم کا پتا چل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ (ویب ڈیسک) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سیالکوٹ عمر سعید ملک نے فیکٹری میں ہجوم کی طرف سے سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا کے قتل کے حوالے سے   کہا ہے کہ ورکرز کو کس نے اکسایا اور پھر اکٹھا کیا، ملزم کا پتا چل گیا ہے۔

دنیانیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پریانتھا کمارا کی متشدد ہجوم کے ہاتھوں موت کے معاملے میں صبور بٹ نے ورکرز کو اشتعال دلایااور ہجوم کو اکٹھا کیا۔ فیکٹری کے سٹچنگ یونٹ کے سٹیچر صبور بٹ نے ورکرز کو اشتعال دلایا، پریانتھا کےخلاف ہجوم کو اکٹھا کرنے میں وہ ملوث ہے، واقعے سے پہلے پریانتھا نے سٹیچنگ ہال کا دورہ کیا تھا، دونوں کی تصویر بھی مل گئی ۔

ڈی پی او سیالکوٹ نے یہ بھی کہا کہ ملزم صبور بٹ اس وقت جسمانی ریمانڈ پر ہے،  تفتیش جاری ہے جبکہ دیگر مرکزی ملزمان کے کردار کا تعین بھی کیا جارہا ہے۔