ڈھاکہ ٹیسٹ، ساجد خان نے ثقلین مشتاق کا ریکارڈ برابر کر دیا

ڈھاکہ ٹیسٹ، ساجد خان نے ثقلین مشتاق کا ریکارڈ برابر کر دیا
ڈھاکہ ٹیسٹ، ساجد خان نے ثقلین مشتاق کا ریکارڈ برابر کر دیا

  

ڈھاکہ (ویب ڈیسک) ساجد خان اننگز  میں 8 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے والے پاکستان کے دوسرے آف سپنر  بن گئے، اس سے قبل قومی ٹیم کے موجودہ عبوری ہیڈ  کوچ ثقلین مشتاق ٹیسٹ میچ  کی ایک اننگز میں 8 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ڈھاکہ  میں ہونے والے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے  ساجد خان نے بنگلادیشی بیٹنگ لائن کی دھجیاں بکھیر دیں۔ساجدخان اننگز میں 8 وکٹیں لینے والے پاکستان کے دوسرے آف سپنر بن گئے ہیں۔ 

دوسری جانب لیگ اسپنر عبدالقادر نے 1987 میں انگلینڈ کے خلاف 56 رنز دیکر 9 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ سرفراز نواز نے 1979 میں آسٹریلیا کے خلاف 86 رنز دیکر 9 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

خیال رہے کہ کھیل کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 300 رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔ 

مزید :

کھیل -