لاہور کی فضا آج بھی  دنیا بھر میں سب سے آلودہ 

لاہور کی فضا آج بھی  دنیا بھر میں سب سے آلودہ 
لاہور کی فضا آج بھی  دنیا بھر میں سب سے آلودہ 

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور کی فضا آج بھی دنیا بھر میں سب سے آلودہ ہے ۔ لاہور کی ائیر کوالٹی انڈیکس 283 ریکارڈ کی گئی ۔

افغانستان کا دارالحکومت کابل فضائی آلودگی میں دوسرے نمبر پر رہا جہاں ائیر کوالٹی انڈیکس ( اے کیو آئی ) 222 ریکارڈ ہوئی ۔ چین کا شہر ووہان 197 اے کیو آئی کیساتھ تیسرے ، بھارت کا دارالحکومت دہلی 195اے کیو آئی کیساتھ چوتھے جبکہ کلکتہ 162 اے کیو آئی کیساتھ ساتویں نمبر پر ہے ۔

فہرست میں پاکستان کا شہر کراچی 156اے کیو آئی کیساتھ نویں نمبر پر ہے ۔

ادھر محکمہ تحفظ ماحولیات، پنجاب نے آج لاہور کے علاقوں کا ائیر کوالٹی انڈیکس جاری کردیا،  آج ٹاؤن ہال کے علاقے میں ائیر کوالٹی انڈیکس177،  ٹاؤن شپ سیکٹر ٹو میں ائیر کوالٹی انڈیکس 172،  نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 324  ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ تحفظ ماحولیات کے مطابق فیصل آباد میں 141،  راولپنڈی میں 107 ،  رحیم یار خان میں ائیر کوالٹی انڈیکس 155ریکارڈ کیا گیا ۔ یہ تمام ڈیٹا 24 گھنٹے کی بنیاد پر مرتب کیا گیا ہے ۔

مزید :

ماحولیات -علاقائی -پنجاب -لاہور -