کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 28 ہزار 793 ہو گئی 

کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 28 ہزار 793 ہو گئی 
کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 28 ہزار 793 ہو گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) مہلک کورونا وائرس سے مزید 9 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 793 ہو گئی ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے مطابق  پاکستان میں مہلک وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 87 ہزار 703 ہو گئی ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 310 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔

سندھ کورونا سے متاثر سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں چار لاکھ 77 ہزار 119 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ،  جن میں سے سات ہزار 630 کا انتقال ہوا ۔ پنجاب میں چار لاکھ 43 ہزار 610 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوئے  جن میں سے  13 ہزار 44 کا انتقال ہوا ۔ 

خیبرپختونخوا میں اب تک ایک لاکھ 80 ہزار 471 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے  جن میں سے پانچ ہزار 868 افراد کا انتقال ہوا ۔ بلوچستان میں  33 ہزار 514 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ، 362 کا انتقال ہوا ۔ گلگت بلتستان میں 10 ہزار 414 افراد کورونا سےمتاثر جبکہ 186 کورونا کے باعث جاں بحق ہوئے ۔

ریاست آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے 34 ہزار 586 کیسز سامنے آئے ، ریاست میں کورونا کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد742 ہے ۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں اب تک دو کروڑ 23 لاکھ 38 ہزار 650  کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں ، 43 ہزار 503 ٹیسٹ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے ہیں ۔