انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہونے کے بعد تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا 

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہونے کے بعد تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر ...
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہونے کے بعد تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر مہنگا ہونے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 20 پیسےا ضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 176روپے 99 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر کچھ بہتری دکھائی دی ہے ، شیئرز کا لین دین شروع ہوا تو انڈیکس 43 ہزار 853 پوائنٹس تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں 103 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 43 ہزار 957 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔

مزید :

بزنس -