آپ کو مشورہ ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہ کریں ، الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا نے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

آپ کو مشورہ ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہ کریں ، الیکشن کمیشن ...
آپ کو مشورہ ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہ کریں ، الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا نے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

  

پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  وزیر اعظم کے دورہ خیبرپختونخوا اور  پاکستان کارڈ کی لانچنگ کی خبروں پر الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا کی جانب سے وزیر اعظم کو خط لکھا گیا جس میں انہیں دورہ نہ کرنےکا مشورہ دیا گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق  الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ خبر ہے آپ پاکستان کارڈ لانچ کیلئے پشاور کا دورہ کررہے ہیں ، الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق متعلقہ یونین کونسلز میں داخلے پر پابندی ہے  ،  آپ کو مشورہ ہے الیکشن کمیشن کی ہدایت ، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہ کریں ،  بصورت دیگر آپ کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا ۔

مراسلے میں کہا گیا کہ بلدیاتی الیکشن کی تاریخ طے ہونے کے بعد کسی منصوبے کا افتتاح نہیں ہوسکتا ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -