عراق میں موٹر سائیکل بم دھماکا، 4 افرادجاں بحق، 20 زخمی

عراق میں موٹر سائیکل بم دھماکا، 4 افرادجاں بحق، 20 زخمی
عراق میں موٹر سائیکل بم دھماکا، 4 افرادجاں بحق، 20 زخمی

  

بغداد (ویب ڈیسک) عراق کے شہر بصرہ میں موٹر سائیکل پر نصب بم کے دھماکے سے 4 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق گزشتہ روز  ں ہسپتال کے قریب ایک موٹر سائیکل میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں جانی نقصان بھی ہوا،  دھماکے سے ایک گاڑی کو آگ لگی اور منی بس کو نقصان پہنچا۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق مقامی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی ذمہ داری اب تک کسی تنظیم  نے قبول نہیں کی البتہ داعش کے ملوث ہونے کا خدشہ ہے۔ 

مزید :

بین الاقوامی -