گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ کے درمیان ملاقات کی مبینہ اندرونی کہانی سامنے آگئی

گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ کے درمیان ملاقات کی مبینہ اندرونی کہانی سامنے آگئی
گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ کے درمیان ملاقات کی مبینہ اندرونی کہانی سامنے آگئی
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک)گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ کے درمیان ملاقات کی ممکنہ اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق    گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کے دوران  وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے شکوہ بھرے انداز میں کہا کہ آپ کو آرڈیننس پر اعتراض ہے؟ میڈیا سے خبر ملی، ملاقات کے دوران گورنر سندھ سے وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں آپ سے مل کر آرڈیننس پر اعتماد میں لینا چاہتا تھا، ملاقات میں حکومت سندھ کے ترجمان اور ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے۔

 ملاقات میں گورنر سندھ نے مؤقف اختیار کیا کہ آرڈیننس صرف ان رہائشی عمارتوں کا احاطہ کرے جہاں عوام کی سرمایہ کاری ہے،  گورنر سندھ نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ نہ بننے والی تمام تعمیرات کو تحفظ فراہم نہیں کیا جا سکتا ہے،  گورنر سندھ نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کے دوران کہا کہ بلدیاتی بل پر صوبے کے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتراضات ہیں، مراد علی شاہ نے گورنر سندھ سے کہا کہ بلدیاتی بل پر آپ کے اعتراضات کو کابینہ اجلاس میں رکھوں گا۔

واضح رہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بلدیاتی ترمیمی بل اور متنازعہ تعمیرات پر کمیشن بنانے کے آرڈی ننس پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔