جنید صفدر کی شادی پر کون سا گانا چلے گا ، ڈانس کون کرے گا اور کھانے میں کیا ہوگا، کیپٹن (ر) صفدر نے تفصیلات بتا دیں 

جنید صفدر کی شادی پر کون سا گانا چلے گا ، ڈانس کون کرے گا اور کھانے میں کیا ...
جنید صفدر کی شادی پر کون سا گانا چلے گا ، ڈانس کون کرے گا اور کھانے میں کیا ہوگا، کیپٹن (ر) صفدر نے تفصیلات بتا دیں 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے اپنےبیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریب  کی تفصیلات میڈیا سے شیئر کر دیں ۔ 

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ جنید صفدر کی شادی پر ووٹ کو عزت دو کا گانا چلے گا ، میں خود بھی گانا گاؤں گا اور جو ٹوٹا پھوٹا ڈانس سیکھا ہے وہ بھی کروں گا ،  شادی کے مینو میں  ون ڈش رکھیں گے ، سادہ پروگرام کریں گے صرف قریبی رشتے دار ہوں گے ۔

صفدر اعوان نے کہا کہ مریم نواز جیسی سیاسی لیڈر اور کوئی نہیں ہیں ، بلاول بھٹو اور آصف زرداری بیٹے کی شادی میں شرکت نہ بھی کریں تو کوئی بات نہیں ، آصف زرداری ہمارے دلوں میں رہتے ہیں ۔

وفاقی وزیر فواد چودھری کو ہدف تنقید بناتے  ہوئے صفدر اعوان نے کہا کہ   فواد چودھری  کی باتوں کا جواب دینے کیلئے مسلم لیگ ن کے پاس وقت نہیں ہے ، یہ ایسا شخص ہے جسے جہلم میں کوئی مچھلی بھی ادھار نہیں دیتا، یہ شام کو پانی بھی ادھار مانگ کر پیتے ہیں ۔

مزید :

قومی -