کیا آپ جانتے ہیں کہ وکی کوشل اپنی ہونے والی دلہن کترینہ کیف سے عمر میں کتنے زیادہ چھوٹے ہیں ؟ جانئے 

کیا آپ جانتے ہیں کہ وکی کوشل اپنی ہونے والی دلہن کترینہ کیف سے عمر میں کتنے ...
کیا آپ جانتے ہیں کہ وکی کوشل اپنی ہونے والی دلہن کترینہ کیف سے عمر میں کتنے زیادہ چھوٹے ہیں ؟ جانئے 

  

 ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی وڈ کی سٹار جوڑی اداکار وِکی کوشل اور کترینہ کیف جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں اور اس کی بھر پور تیاریاں بھی جاری ہیں تاہم اب انکشاف ہواہے کہ دولہا اپنی دلہن سے عمر میں خاصے چھوٹے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اداکار وِکی کوشل 16 مئی 1988 کو پیدا ہوئے جن کی عمر اس وقت 33 برس ہے جب کہ کترینہ کیف کی پیدائش 16 جولائی 1983 میں ہوئی جن کی عمر اب 38 سال ہے یعنی وِکی کوشل کترینہ سے عمر میں 5 سال چھوٹے ہیں۔عمر کے اس فرق نے دونوں کو شادی کرنے سے نہیں روکا البتہ کترینہ اور وِکی نے اپنی شادی کو پوشیدہ رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن بھارتی میڈیا نے شادی کی پل پل کی خبروں کو رپورٹ کیا۔

خیال رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تقریبات کا آغاز راجستھان کے ضلع سوائی مدھوپور کے سکس سینسز فورٹ میں ہوچکا ہے اور دونوں 9 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔

مزید :

تفریح -