توشہ خانہ کیس، اٹارنی جنرل کی التواء کی درخواست منظور، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت ملتوی کر دی 

توشہ خانہ کیس، اٹارنی جنرل کی التواء کی درخواست منظور، اسلام آباد ہائیکورٹ ...
توشہ خانہ کیس، اٹارنی جنرل کی التواء کی درخواست منظور، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت ملتوی کر دی 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل کی التواء کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ تحائف کی تفصیل بتانے کے خلاف حکومتی اپیل کی سماعت ہوئی جس دوران حکومت نے ایک بار پھر وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی تفصیل بتانے کے خلاف درخواست پر مہلت مانگ لی ہے ، اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں اہم کیس کی سماعت کے باعث التواءکی استدعا کی ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اٹارنی جنرل کی استدعا منظور کر لی اور سماعت ملتوی کر دی ہے ۔

کابینہ ڈویژن نے انفارمیشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے ،پی آئی سی نے وزیراعظم کو توشہ خانہ سے ملے تحائف کی تفصیلات شہری کو دینے کا حکم دیا تھا ۔

مزید :

قومی -