رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا معاملہ، شیخ رشید خود میدان میں آ گئے ، بڑا اعلان کر دیا 

رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا معاملہ، شیخ رشید خود میدان میں آ گئے ...
رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا معاملہ، شیخ رشید خود میدان میں آ گئے ، بڑا اعلان کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کا نام ای سیل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے ، ابھی ان کا نام پی این ایل آئی پر ڈالا گیاہے ، رانا شمیم کانام ای سی ایل میں ڈالنےکیلئےمیٹنگ ہوگی۔ نوازشریف پاکستان آنا چاہتےہیں تو 24 گھنٹے میں دستاویزات دیں گے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے پی ڈی ایم سے لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل کرنے کا کہ دیا، ان کا کہناتھا کہ اپوزیشن نے 4 ماہ کاوقت کمپنی کی مشہوری کیلئےدیاہے، پی ڈی ایم سے گزارش ہے کہ لانگ مارچ کی تاریخ 23 کی بجائے 30 مارچ کریں،یوم پاکستان کی پریڈ کیلئے جی ٹی روڈ تین چار دن پہلے بند ہو جائے گا ، اپوزیشن واویلا کرے گی کہ راستے بند کر دیئے گئے ۔

ان کا کہناکہ پاکستان میں آئندہ سال سے ای پاسپورٹ شروع کر رہے ہیں، جرمن کمپنی کے ساتھ ای پاسپورٹ پر جو مسئلہ ہوا اسے حل کر رہے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ  دنیابھرمیں اوورسیز پاکستانیوں کی تعداد ایک کروڑ ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے بتایا کہ ہمیں نیشنل ایکشن پلان پر زور دینا ہو گا ،ملک کو بدنام کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ،  ایف آئی اے سے کہاہے کہ بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالے ،ملک میں بحران پیداکرنے والوں پر ہاتھ ڈالا جائے گا ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -