بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کے نشریاتی حقوق فروخت کیے جانے کا دعویٰ ، ایمیزون پرائم ویڈیو کی تردید

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کے نشریاتی حقوق فروخت کیے ...
بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کے نشریاتی حقوق فروخت کیے جانے کا دعویٰ ، ایمیزون پرائم ویڈیو کی تردید

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) دعویٰ کیا گیا ہے کہ  اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے پریانکا چوپڑا اور نک جوناس کے قدموں پر چلتے ہوئے اپنی شادی کے نشریاتی حقوق فروخت کر دیئے ہیں تاہم مبینہ خریدار ایمیزون پرائم نے اس کی تردید کردی۔ 

 بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل نے بظاہر اپنی شادی کی تقریب کے نشریاتی حقوق مقبول ترین اسٹریمنگ ویب سائٹ ’’ایمیزون پرائم ویڈیو‘‘ کو 80 کروڑ روپے میں فروخت کردئیے ہیں۔رپورٹس کے مطابق یہی وجہ ہے کہ وکی کوشل اور کترینہ نے اپنی شادی کے حوالے سے اتنی زیادہ رازداری برتی ہوئی ہے۔ یہاں تک کہ انہوں نے شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں سے ایک این ڈی اے (نان ڈسکلوژر معاہدہ)  بھی سائن کروانے کی درخواست کی ہے۔ یہ معاہدہ شادی کے حوالے سے کوئی بھی خبر لیک نہ کرنے سے متعلق ہے۔

کترینہ کیف اوروکی کوشل کی شادی کے بعد ایمیزون پرائم کا بیان سامنے آیا ہے جس میں اوٹی ٹی پلیٹ فارم کا کہنا تھا کہ  ایک اسی چیز کے 80 کروڑ کیوں دیں گے جو پہلے ہی سوشل میڈیا پر موجود ہو۔ہم نے شادی کی ویڈیو کے لئے کترینہ کیف سے کبھی رابطہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی راجستھان کے ضلع سوائی مادھور پور کے سکس سینسز فورٹ باروارہ ہوٹل میں 9 دسمبر کو ہوگی۔ دونوں کی شادی میں کرن جوہر، فرحان اختر، علی عباس ظفر، کبیر خان، منی ماتھور اور روہت شیٹھی سمیت شوبز کی متعدد شخصیات شرکت کریں گی۔

مزید :

تفریح -