ایشیائی ترقیاتی بینک نے سوشل پروٹیکشن پروگرام کیلئے 60 کروڑ ڈالر کی رقم کی منظوری دیدی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے سوشل پروٹیکشن پروگرام کیلئے 60 کروڑ ڈالر کی رقم کی ...
ایشیائی ترقیاتی بینک نے سوشل پروٹیکشن پروگرام کیلئے 60 کروڑ ڈالر کی رقم کی منظوری دیدی

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) ایشیائی ترقیاتی بینک نے سوشل پروٹیکشن پروگرام کیلئے فنڈ کی منظوری دے دی ، سوشل پروٹیکشن پروگرام کیلئے 60 کروڑ ڈالر کی رقم دی گئی ہے ۔

ایشین ڈیویلپمنٹ بینک ( اے ڈی بی ) کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق  30 لاکھ ڈالرز گرانٹ کی بھی منظوری دی گئی ہے ، قرض اور گرانٹ کی رقم سماجی تحفظ پروگرام کیلئے خرچ کی جائے گی ۔ 

ایشین ڈیویلپمنٹ بینک کی جانب سے کہا گیا کہ تعلیم سب کیلئے فاؤنڈیشن کی طرف سے بھی 24 ملین گرانٹ خرچ کی جائے گی۔

مزید :

اہم خبریں -بزنس -