ووٹرز کے قومی دن کے موقع پر ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے عمر کوٹ میں ریلی

ووٹرز کے قومی دن کے موقع پر ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے عمر کوٹ میں ریلی
ووٹرز کے قومی دن کے موقع پر ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے عمر کوٹ میں ریلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر  )ووٹرز کےقومی دن کےموقع پرووٹ کی اہمیت کواجاگر کرنےکے حوالے سے واک اور سیمینار کا اہتمام کیا گیا، خطاب کرتے ہوئے  ڈپٹی کمشنر  عمرکوٹ محفوظ عالم نے کہا کہ ووٹ قوم کی امانت ہے اور  ووٹ کا صیحح استعمال کیا جائے، اس  کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز اپنا کردار ادا کریں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عمرکوٹ سید کبیر محمد شاہ نے کہا کہ ووٹ کی رجسٹریشن زیادہ سے زیادہ کروائی جائے  تاکہ ہر بالغ شہری اپنا ووٹ کاسٹ کر سکے اور  ہم اپنی بہترین نمائندگی کا انتخاب کر سکیں اور ووٹ کی اہمیت اور اس کی آگاہی کے لیے ہمیں نچلی سطح پر بھرپور مہم چلانی چاہیے ۔

الیکشن آفیسر لطف علی مستوئی ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سروپچند مالہی، پیپلزپارٹی کے انفارمیشن  سیکرٹری برہان الدین کنبھر، پی ٹی آئی رہنما لیکراج مل مالھی، آغا افتخار احمد، عبداللہ کوسو نے بھی خطاب کیا، سیمینار میں نادرا، محکمہ تعلیم، محکمہ ریونیو سمیت مختلف این جی اوز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی جبکہ سیمینار کے آخر میں عوام کوآگاہی کےلیے واک ریلی بھی نکالی گئی اجلاس میں اور واک ریلی میں بڑی تعداد میں سول سوسائٹی کے رہنماؤں سمیت سیاسی سماجی شہریوں اور مختلف محکموں کے افسران نےشرکت کی ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنےکے حوالے سے پمفلٹ وغیرہ بھی تقسیم کیےگئے .