کورونا کے دوران ڈبلیو ایچ او نے ویکسین فراہمی کے وعدے پورے نہیں کئے ، وزیر صحت پنجاب کا انکشاف

کورونا کے دوران ڈبلیو ایچ او نے ویکسین فراہمی کے وعدے پورے نہیں کئے ، وزیر ...
کورونا کے دوران ڈبلیو ایچ او نے ویکسین فراہمی کے وعدے پورے نہیں کئے ، وزیر صحت پنجاب کا انکشاف

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے انکشاف کیا کہ کورونا وباء  کے دوران ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ( ڈبلیو ایچ او ) نے اپنے ویکسین  فراہمی کے وعدے پورے نہیں ۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کورونا وباء کے دوران  جب مصیبت کی گھڑی تھی تو ڈبلیو ایچ او کی بجائے ہمیں چین نے ویکسین سپلائی کی ،پاکستان میں چین کے تعاون سے ویکسین کی تیاری جاری ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے پولیو پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سال بھر میں کہیں سے پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ، چار کروڑ بچوں کو روبیلا اور خسرہ سے بچاؤ  کی ویکسین لگائی گئی ہے ۔

وزیر صحت پنجاب نے  کہا کہ صوبے میں  7 نئے زچہ بچہ ہسپتال زیر تعمیر ہیں ،  یکم جنوری سے ہیلتھ کارڈ کا اجراء کیا جائے گا۔

مزید :

تعلیم و صحت -علاقائی -پنجاب -