شوہر کے قتل کیلئے بیوی نے عجیب طریقہ اختیار کیا، پولیس بھی پریشان

شوہر کے قتل کیلئے بیوی نے عجیب طریقہ اختیار کیا، پولیس بھی پریشان
شوہر کے قتل کیلئے بیوی نے عجیب طریقہ اختیار کیا، پولیس بھی پریشان

  

نئی دہلی (ویب ڈیسک) ریاست بہار کے ضلع گیا میں ایک خاتون نے اپنے زیورات کو گروی رکھ کر شوہر کے قتل کے لیے پیسے جمع کیے،  پیسے لے کر قتل کرنے والے بدمعاشوں سے دو لاکھ روپے میں قتل کا معاہدہ ہوا۔

خاتون نے اپنے عاشق ذیشان سے مل کر شوہر طیب علی کو قتل کرنے کی سازش رچی تھی، ضلع گیا میں تقریبا دو ماہ قبل20 اکتوبر کو روبی شنگار شاپ کے سٹاف طیب علی کو کسی اور نے نہیں بلکہ اس کی بیوی نے ہی قتل کرایا تھا۔قاتلوں کو پیسے دینے کے لیے مقتول کی بیوی افشاں پروین نے اپنے زیورات گروی رکھے تھے اور اپنے عاشق کو پیسے دے کر قاتلوں تک بھجوایا تھا تاکہ وہ ان کا قتل کرسکیں۔قتل کا سودا تین لاکھ روپے میں طے پایا تھا، سُپاری کلر کو ایک لاکھ روپے ایڈوانس میں دیے گئے تھے، باقی روپے دینے کی بات قتل کے بعد طے پائی تھی۔پولیس نے اس معاملے میں تین ملزموں اور مقتول کی بیوی افشاں پروین کو گرفتار کرلیا ہے، ان کے قبضے سے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوچکا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -