اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیوز سکینڈل، اداکارہ خوشبو کی عبوری ضمانت منظور

اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیوز سکینڈل، اداکارہ خوشبو کی عبوری ضمانت منظور
اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیوز سکینڈل، اداکارہ خوشبو کی عبوری ضمانت منظور

  

لاہور (ویب ڈیسک) عدالت نے سٹیج اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیوز بنانے کے کیس میں اداکارہ خوشبو کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیشن عدالت نے تھیٹر میں سٹیج اداکاراؤں کی کپڑے بدلتے ہوئے ویڈیوز بنانے کے سکینڈل کے کیس کی سماعت میں اداکارہ خوشبو کی عبوری ضمانت 21 دسمبر تک منظور کرلی۔اداکارہ خوشبو نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عبوری ضمانت دائر کی تھی۔ درخواست میں اداکارہ کا موقف تھا کہ ان کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے شامل تفتیش ہونا چاہتی ہوں اس لیے عبوری ضمانت منظور کی جائے۔

ایڈیشنل سیشن جج رائے یسین شاہین نے ملزمہ کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ ایف آئی اے کی سائبر کرائم ونگ نے سٹیج اداکاراؤں کی کپڑے بدلتے ہوئے ویڈیوز بنانے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

ایف آئی اے نے تھیٹر مالک ملک طارق محمود کی درخواست پرمقدمہ درج کیا تھا۔ گزشتہ روز عدالت نے تھیٹر ڈائریکٹر اجمل، سمیع اللہ اور عمران اختر کی عبوری ضمانت 21 دسمبر تک منظور کی تھی۔

مزید :

تفریح -