'دوسری شادی وہ کرتا ہے جسے پہلی بیوی مارے، ہمارے گھر تو سکون ہے'

'دوسری شادی وہ کرتا ہے جسے پہلی بیوی مارے، ہمارے گھر تو سکون ہے'
'دوسری شادی وہ کرتا ہے جسے پہلی بیوی مارے، ہمارے گھر تو سکون ہے'
سورس: Facebook

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر کا کہنا ہے کہ دوسری شادی وہ کرتا ہے جس کو پہلی بیوی مارے ہمارے گھرتو سکون ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں کہتا ہوں ممتاز قادری زندہ باد، ہماری دادی نانی دیساں دا راجا گاتی تھیں مریم نے گایا تو کیا ہوگیا۔ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز جیسی لیڈر اور کوئی نہیں، جنید کی شادی پر ووٹ کو عزت دو والا گانا چلے گا، بیٹے کی شادی پر گانا بھی گاؤں گا ،فوج نے جو ٹوٹا پھوٹا ڈانس سکھایا وہ بھی کروں گا۔

انہوں نے کہا ہم نے شادی کا سادہ پروگرام رکھا ہے صرف قریبی رشتہ دار ہوں گے، شادی پر ون ڈش پروگرام رکھیں گے۔ آصف زرداری اور بلاول شادی پر نہ بھی آئیں تو کوئی بات نہیں۔آصف زرداری صاحب ہمارے دل میں ہیں، بلاول نہ بھی بلائے میں اس کی شادی پر جاؤں گا کیونکہ کراچی میں مجھے پولیس نہیں پکڑے گی۔کیپٹن ر صفدر نے دوسری شادی کے بارے میں سوال پوچھنے پر کہا  دوسری شادی وہ کرتا ہے جس کو پہلی بیوی لاتیں مارے ہمارے گھر سکون ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -