پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر ٹیسٹ چیمپئن شپ کی رینکنگ میں کونسی پوزیشن سنبھال لی ؟ خوشخبری

پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر ٹیسٹ چیمپئن شپ کی رینکنگ میں کونسی پوزیشن ...
پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر ٹیسٹ چیمپئن شپ کی رینکنگ میں کونسی پوزیشن سنبھال لی ؟ خوشخبری

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو پوری ایک اننگ سے شکست دے کر سیریز میں کامیابی سمیٹ لی ہے اور ساتھ ہی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے اپنے پہلے دونوں میچز جیت لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو پہلے دو ٹیسٹ میچز میں 12 پوائنٹس ملے ہیں  جس کے بعد قومی ٹیم ٹیسٹ چیمپئن شپ کی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آ گئی ہے  جبکہ پہلے نمبر پر سری لنکا موجود ہے ۔

بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے میچ میں سب سے بہترین کارکردگی ساجد خان نے دکھائی جنہوں نے اپنے ڈیبیو میچ میں ہی 12 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے قومی ٹیم کو بہترین کامیابی دلوانے میں شاندار کردار ادا کیا ۔

مزید :

کھیل -