سکریپ گودام میں دھماکہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)شاہدرہ کے علاقہ میں سکریپ گودام میں دھماکے سے دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین نہ ہوسکا ہے،دونوں افراد معمولی زخمی ہیں جن کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی ہے جس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔