افغانستان کی صورتحال پر اقوام متحدہ نے ایسا خدشہ ظاہر کردیا کہ پاکستانی حکومت بھی پریشان ہوجائے

افغانستان کی صورتحال پر اقوام متحدہ نے ایسا خدشہ ظاہر کردیا کہ پاکستانی ...
افغانستان کی صورتحال پر اقوام متحدہ نے ایسا خدشہ ظاہر کردیا کہ پاکستانی حکومت بھی پریشان ہوجائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین فلیپو گرینڈی نے افغان پناہ گزینوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے افغانستان کے لیے مالی مدد کا مطالبہ کر دیا ۔
 نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق فلیپو گرینڈی نے کہا ہے کہ افغانستان میں معاشی صورتحال تباہ کن ہو چکی ہے اور افغان معیشت انہدام کے دہانے پر پہنچ چکی ہے جس کی وجہ سے افغان شہری بڑی تعداد میں ہجرت پر مجبور ہو سکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق افغانستان کی دگرگوں صورتحال کے ہنگام عالمی امدادی گروپوں نے بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ رواں سردیوں میں افغانستان کی آدھی سے زیادہ آبادی بھوک کا شکار ہو سکتی ہے۔ افغانستان میں طالبان کے دوبارہ طاقت میں آنے اور عالمی امداد بند ہونے کی وجہ سے ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔
 فلیپو گرینڈی کا کہنا تھا کہ ”اب بھی افغانستان کے اس متوقع انسانی بحران سے بچا جا سکتا ہے تاہم اس کے لیے تیز تر اقدامات کی ضرورت ہے۔ بصورت دیگر مزید بڑی تعداد میں افغان شہری ہجرت کرکے دیگر ممالک کا رخ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔“