آدمی نے بیوی سے کار دھونے کا کہا تو اس نے کیا حشر کیا؟ ویڈیو نے ہنسی کا طوفان برپا کردیا

آدمی نے بیوی سے کار دھونے کا کہا تو اس نے کیا حشر کیا؟ ویڈیو نے ہنسی کا طوفان ...
آدمی نے بیوی سے کار دھونے کا کہا تو اس نے کیا حشر کیا؟ ویڈیو نے ہنسی کا طوفان برپا کردیا
سورس: Tiktok/@wagonturbo

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک شخص نے کام پر جاتے ہوئے اپنی اہلیہ سے کہہ دیا کہ وہ اس کی کار دھو دے۔ کچھ دیر بعد اسے اپنے فون پر اہلیہ کی طرف سے ایک ویڈیو موصول ہوئی جس میں وہ گاڑی کا کچھ ایسا حشر کر رہی ہوتی ہے کہ دیکھ کر آدمی کے اوسان خطا ہو جاتے ہیں۔ دی سن کے مطابق اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون گاڑی کو باہر سے دھونے کے ساتھ ساتھ اندر سے بھی دھو رہی ہوتی ہے۔ اس نے سیٹوں، سٹیئرنگ اور ڈیش بورڈ پر بھی پانی مار کر سرف وغیرہ لگا رکھا ہوتا ہے اور پوری گاڑی اندر سے جھاگ جھاگ ہوتی ہے۔

آدمی کی طرف سے یہ ویڈیو اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ @wagonturboپر پوسٹ کی گئی ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں آدمی بتاتا ہے کہ ”میں نے اپنی بیگم کو کار دھونے کے لیے کہا تھا اور اس نے کار کی یہ حالت کر دی۔ “اس ویڈیو کو اب تک 32لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ کمنٹس میں لوگ اس آدمی کے ساتھ ’اظہار ہمدردی‘ بھی کر رہے ہیں جبکہ بعض کا کہنا ہے کہ خاتون اپنے شوہر کے ساتھ خوش نہیں ہے اور اس سے طلاق چاہتی ہے، یہی وجہ ہے کہ اس نے اس کی گاڑی کے ساتھ ایسا کیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -